17 فروری 2026 - 02:49
مستضعفین کا خدا تو یہیں ہے، نیوجرسی [ڈسٹرائر] کہاں ہے؟!

سنہ 1983 میں جب امریکی جنگی جہاز "نیوجرسی" لبنان میں بحیرہ روم کے پانیوں میں داخل ہؤا؛ تو ایک عیسائی انتہاپسند شخص نے لکھا: "کہاں ہے مستضعفین کا خدا جو نیوجرسی ڈسٹرائر کے مقابلے میں کچھ کرکے دکھائے؟!" جب شہید عماد مغنیہ نے امریکی فوجی ہیڈکوارٹر منہدم کرکے 240 امریکی میرینز کو ہلاک کر دیا اور نیوجرسی ڈسٹرائر بھی چلتا بنا! تو [۔۔۔]

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سنہ 1983 میں جب امریکی جنگی جہاز "نیوجرسی" لبنان میں بحیرہ روم کے پانیوں میں داخل ہؤا؛ تو ایک عیسائی انتہاپسند شخص نے لکھا: "کہاں ہے مستضعفین کا خدا جو نیوجرسی ڈسٹرائر کے مقابلے میں کچھ کرکے دکھائے؟!" جب شہید عماد مغنیہ نے امریکی فوجی ہیڈکوارٹر منہدم کرکے 240 امریکی میرینز کو ہلاک کر دیا اور نیوجرسی ڈسٹرائر بھی چلتا بنا! تو شہید مغنیہ نے عیسائی انتہاپسند کو لکھا: "مستضعفین کا خدا تو یہیں ہے، نیوجرسی جنگی جہاز کہاں ہے؟"

چیف ایڈیٹر اخبار کیہان حسین_شریعتمداری نے لکھا: 

1۔ ٹرمپ کی مسلسل دھمکیاں اور پے در پے پسپائیاں، امام خمینی (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کی اس عالمانہ تفسیر کی یاد دہانی کراتی ہے کہ جو آپ نے امریکہ کے اس وقت کے صدر کارٹر کی دھمکیوں کے جواب میں فرمائی تھی: "مجھے یہ مثال دینے میں بھی شرم آتی ہے کہ جیسے شیر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جب وہ کسی دشمن کے سامنے کھڑا ہوتا ہے تو دھاڑتا بھی ہے، اس کی دوسری طرف سے بھی کچھ نکل جاتا ہے اور اپنی دم بھی ہلاتا ہے۔ وہ دھاڑتا ہے تاکہ دوسرے کو ڈرائے۔ وہ خود ڈرتا ہے، اسی وجہ سے اس سے یہ! بھی نکل جاتا ہے۔ اور دم اس لئے ہلاتا ہے تاکہ کوئی ثالث مل جائے!"

2۔ نیکی ہیلی (Nikki Haley)، جو ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں اقوام متحدہ میں ان کی مندوب تھیں، نے اپنی مدتِ ملازمت ختم ہونے پر ایک متنازعہ انٹرویو میں کہا: "ٹرمپ نے مجھے ہدایت کی تھی کہ میں انہیں ایک 'ناقابلِ پیشگوئی (Unpredictable)' صدر کے طور پر پیش کروں، ایک ایسے کردار کے طور پر جو کسی سرخ لکیر کو نہیں مانتا اور اپنے دشمنوں سے نمٹنے کے لئے جو چاہے، جو اقدام کرنا چاہے، کر سکتا ہے!"

نیکی ہیلی کہتی ہیں: "میں نے ٹرمپ سے اس درخواست کی وجہ پوچھی تو انھوں نے جواب دیا؛ 'ہمارے دشمنوں کو ہم سے ڈرنا چاہئے تاکہ وہ ہماری مرضی مان لیں!"

یہ ترکیب جس کا سہارا ٹرمپ نے لیا اور آج بھی لے رہے ہیں، نفسیاتی کاروائیوں کے اصولوں میں "پاگل آدمی کا نظریہ (Madman theory)" کہلاتا ہے اور اسے امریکہ کے سابق صدر رچرڈ نکسن سے منسوب کیا جاتا ہے۔ نکسن کہا کرتا تھا کہ "میرے بارے میں ویتنام کے رہنماؤں کا تصور یہ ہونا چاہئے کہ میں ایک پاگل آدمی ہوں جو کچھ بھی کر سکتا ہے اور کسی ریڈ لائن کو نہیں مانتا۔ یہ تصویر ویٹ کانگ کو خوفزدہ کر سکتی ہے اور انہیں امریکہ کے مطالبات کے سامنے سرتسلیم خم کرنے اور ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر سکتی ہے!"

3۔ انقلاب اسلامی کے رہبر معظم نے امریکہ کی دھمکیوں کے ردعمل میں فرمایا: "اللہ کی حمایت پر بھروسہ کرنا اور اس کا سہارا لینا بہت اہم چیز ہے؛ جب قومِ بنی اسرائیل روانہ ہوئی کی اور مصر سے نکلے اور موسیٰؑ انہیں لے کر آئے، تو کچھ عرصے بعد فرعون کا لشکر پیچھے سے آ پہنچا؛ "فَلَمَّا تَرَاءَى الْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَابُ مُوسَى إِنَّا لَمُدْرَكُونَ؛" (تو جب دونوں جماعتیں ایک دوسرے کو دکھائی دینے لگیں تو موسیٰؑ کے ساتھیوں نے کہا کہ ہم تو بس پکڑ لئے گئے)۔ یعنی یہ دور سے انہیں دیکھ رہے تھے کہ وہ آ رہے ہیں اور وہ انہیں دیکھ رہے تھے؛ موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا ہمارا کام ختم، ہم ہاتھ سے نکل گئے؛ "قَالَ كَلَّا إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ" (موسیٰؑ نے کہا ہرگز نہیں، یقیناً میرا رب میرے ساتھ ہے، وہ ضرور مجھے صحیح راستہ بتا دے گا)۔ دیکھئے یہ سبق ہے: اللہ کے ساتھ رہو، اللہ تعالیٰ، کیا کبھی ایسے بندے کو چھوڑ سکتا ہے جو اس کا ساتھ دے رہا ہو؟"

4۔ اس کے بعد کہ امریکی جنگی جہاز "وینسنس" نے خلیج فارس میں ایران کے مسافر بردار طیارے پر میزائل داغ کر اس کے 290 مسافروں کو شہید کر دیا، امام خمینی (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) نے فرمایا: "آج ہماری قوم کے بڑے اعزازات میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے خلیج فارس میں امریکہ اور یورپ کے جنگی جہازوں کی طاقت کی سب سے بڑی نمائش کے مقابلے میں صف آرائی کی اور میں امریکی اور یورپی نظاموں کو خبردار کرتا ہوں کہ اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے اور تم موت کی دلدل میں دھنس نہ جاؤ، خلیج فارس سے نکل جاؤ اور ہمیشہ ایسا نہیں ہوگا کہ ہمارے مسافر بردار طیارے تمہارے جنگی جہازوں کے ذریعے گرائے جائیں، یہ بھی ممکن ہے کہ انقلاب کے فرزند تمہارے جنگی جہازوں کو خلیج فارس کی تہہ میں پہنچا دیں" اور آج وہی دن ہے جس کی ہمارے امام راحل پیشگی خبر دی تھی۔

5۔ سنہ 1983 میں جب امریکی جنگی جہاز "نیوجرسی" لبنان میں بحیرہ روم کے پانیوں میں داخل ہؤا؛ تو "جوزف ابو خلیل" ـ جو لبنانی فالانج پارٹی (دائیں بازو کے عیسائی انتہاپسند گروہ) کے ارکان میں سے تھا، ـ نے پارٹی کے ترجمان اخبار "العمل" (کام) میں ایک مضمون لکھا اور شیعیان لبنان کے خلاف طعنہ زنی کرتے ہوئے لکھا "کہاں ہے مستضعفین کا خدا جو نیوجرسی جنگی جہاز کی عظمت کے مقابلے میں کچھ کرکے دکھائے؟!" کچھ عرصہ بعد، شہید عماد مغنیہ نے بیروت میں امریکی اسپیشل فورسز کے ہیڈکوارٹر کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 240 امریکی میرینز ہلاک ہوئے اور اس کے نتیجے میں امریکی جنگی جہاز نیوجرسی بھی لبنان کے پانیوں کو چھوڑ کر امریکہ واپس چل دیا! شہید مغنیہ نے اس واقعے کے بعد جوزف ابو خلیل کے لئے یہ پیغام بھیجا اور لکھا: "مستضعفین کا خدا تو یہیں ہے، نیوجرسی جنگی جہاز کہاں ہے؟"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha